عمرے کی آڑ میں شہریوں سے منشیات سمگلنگ کروانے پر ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) عمرے کی آڑ میں شہریوں سے منشیات سمگلنگ کروانے پر ٓ مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہ صدام حسین کے نام سے ہوئی ۔ملزم کو سپریم کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب بھجوایا۔ملزموں کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مفت عمرہ کا جھانسہ دیا گیا۔ملزموں کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ایک بیگ سعودی عرب پہنچانے کے لیے دیا گیا۔ بیگ میں ملزم نے منشیات (آئس) چھپائی ہوئی تھی۔سعودی حکام نے بیگ چیک کرنے پر منشیات برآمد کر لی، جس کے نتیجے میں پورے خاندان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔