نمیبیا میں ایک لگژری ٹینٹ لاج میں شیر کے حملے سے 59 سالہ سیاح جان بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جب سیاح دوسرے سیاحوں کے ساتھ کیمپنگ کر رہا تھا۔وزارت ماحولیات کے ترجمان نیشیپنڈا ہامونیالا نے بتایا کہ سیاح بیت الخلا جانے کے لیے خیمے سے باہر نکلا تو شیر نے اچانک اس پر حملہ کر دیا۔ حملے کے فوری بعد دوسرے سیاح شیر کو بھگانے میں کامیاب ہوئے، لیکن اس وقت تک متاثرہ شخص دم توڑ چکا تھا۔نمیبیا پولیس کے ترجمان ایلیفاس کوونگا نے بتایا کہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔
یہ حملہ نمیبیا کے شمال مغرب کے خشک اور پہاڑی علاقے میں ہوا، جہاں صحرائی شیر پایا جاتا ہے۔ اس علاقے میں 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 60 شیروں کی آبادی ہے، جن میں سے ایک درجن سے زیادہ شیر کے بچے بھی شامل ہیں۔ یہ شیر صحرائی سخت ماحول میں بقا کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔