نمیبیا کے اہم سیاحتی مقام اٹوشا نیشنل پارک میں شدید آگ بھڑک اُٹھی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے ملک کی فوج طلب کر لی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کے لیے سیکڑوں فوجی اور ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے ہیں۔اٹوشا نیشنل پارک براعظم افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور جنگلی حیات، خصوصاً انتہائی ناپید کالے گینڈوں کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر مشہور ہے۔ پارک میں موجود آگ کے نتیجے میں اب تک نو ہرن ہلاک ہو چکے ہیں۔نمیبیا کے ماحولیات کے وزیر نے آگ لگنے کی ممکنہ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پارک میں موجود چارکول کے پیداواری مرکز کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے۔ آگ ایک ہفتے سے پھیل رہی ہے اور پارک کے کئی ہیکٹر علاقے کو متاثر کر چکی ہے، جس کا ایک حصہ پڑوسی ملک انگولا سے بھی منسلک ہے۔