نمیبیا کی 72 سالہ نندی نداتواہ نے 57 فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے فروری میں صدر ہیگ گینگوب کی وفات کے بعد نائب صدر کے طور پر اپنے فرائض سنبھالے تھے اور اس سے قبل ڈپٹی وزیرِ اعظم اور مختلف وزارتوں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔نندی نداتواہ نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ نمیبیا کے عوام نے امن اور استحکام کے لیے ووٹ دیا ہے۔ تاہم، اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے اور ووٹنگ کے دوران درپیش تکنیکی مسائل اور بیلٹ پیپرز کی کمی کو بنیاد بنا کر ووٹنگ کے مرحلے میں توسیع کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار نے 25.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔