شمال مشرقی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی‘ سینکڑوں سیاحوں کو بچا لیا گیا
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے کے شمال مشرقی علاقے میں گزشتہ چار دنوں کے دوران شدید سیلاب کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کم سے کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ، محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔مقامی حکام اور مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطا بق پیر کو ریاست سِکم سے ایک ہزار سے زیادہ سیاحوں کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے ریاست میگھالیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے پانچ سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔