واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کررہ گیا ۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ریاست وسکونسن میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا، سیلابی صورتحال کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب گئیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ادھر میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، خراب موسم کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے بینیٹو جواریز ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 3 گھنٹوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے