کلاوڈ برسٹ میں متعدد فوجی بہہ گئے، ہلاکتیں اور تباہی

لاہور(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔جس کینتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں ا?نے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ سیلابی ریلے میں کم از کم 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد افراد لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔امدادی کاموں کے لیے بھارتی فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔ تین فوجی ہیلی کاپٹر لاپتا افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ا?پریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مقامی شہریوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے