بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے:ساجدتارڑ

امریکہ کی پالیسی میں پاکستان کے حق میں تبدیلی آ رہی ہے:سابق سفیر ٹرمپ کی گفتگو
لندن (آئی این پی )امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اب یہ نیا پاکستان ہے۔ انہوں نے یہ بات  چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب  میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ساجد تارڑ کا کہنا تھا  امریکہ کی پالیسی میں پاکستان کے حق میں تبدیلی آ رہی ہے، جنگی صورتحال میں پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دیا۔سابق مشیر نے کہا کہ ٹرمپ کا پہلا دور بھی امن کادورتھاجس میں کشمیر پرثالثی کی پیشکش کی گئی، ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں، عالمی امن کے لیے ان کا کردار اہم ہے