غربت کے ستائے 3 بچوں کے باپ کی خودکشی

مظہر پھیری لگا کر بچوں کی کفالت کرتا تھا ،کئی روز سے آمدن نہ ہوئی،دلبرداشتہ ہو پھندا لے لیا اور چل بسا
چنیوٹ (خصوصی رپورٹ)غربت سے تنگ 3 بچوں کے باپ خوانچہ فروش نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے نواحی علاقہ تر کھانوالہ کا رہائشی مظہر مسلم شیخ سائیکل پر پھیری لگا کر بچوں کی کفالت کر رہا تھا ، گذشتہ کئی روز سے برائے نام آمدن سے اس کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا ،گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر وہ گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔