موسمیاتی تبدیلیاں،پاکستان قحط سالی کا شکارہوسکتا ہے:ماہر ماحولیات مریم شبیر عباسی

اسلام آباد (آئی این پی )ماہر ماحولیات مریم شبیر عباسی  نے  خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان قحط سالی کے خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے ماہر ماحولیات نے بتایا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان ماحولیاتی آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل قرار دیا گیا ہے۔ماضی میں آنے والے تباہ کن سیلابوں ہیٹ ویو اور دن بدن بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں پاکستان کو ایسے مقامات میں شامل کیا ہے جو انسانوں کے رہنے کیلئے نہیں