موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں:چیئرمین این ڈی ایم اے

 مشترکہ کوششوں، تیاری اور آگاہی کے ذریعے آفات سے بچا ئوممکن ہے: لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک
اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین این ڈی ایم اے   لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک  نے کہاہے  عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آفات کی زد میں ہے،آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت اور نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سوات اورژوب میں ہونے والی اموات پر دکھ کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام وجود میں لایا گیا ہے۔ مشترکہ کوششوں، تیاری اور بروقت آگاہی کے ذریعے قدرتی آفات سے بچا ئوممکن ہے۔