سیلاب اور خشک سالی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے : عالمی موسمیاتی ادارہ

پانی کا نظام اب تیزی سے غیر مستحکم اور شدید ہوگیا ہے، جس کے باعث  بہائو میں اتار چڑھا ئوآرہا ہے
اسلا م آباد (آئی این پی )عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او)   کہا ہے کہ دنیا کے پانی کا نظام غیر مستحکم ہو گیا ہے اور سیلاب اور خشک سالی کے خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی موسمیاتی ادارے نے بتایا ہے کہ پانی کا نظام اب تیزی سے غیر مستحکم اور شدید ہوگیا ہے، جس کے باعث پانی کے بہائو میں اتار چڑھا آرہا ہے اور کبھی سیلاب، کبھی خشک سالی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ڈبلیو ایم او کی رپورٹ میں زیادہ یا کم پانی کے لوگوں کی زندگی اور معیشت پر پڑنے والے اثرات کو بیان کیا گیا ہے۔2024 میں دنیا کے صرف ایک تہائی دریاں کے علاقے عام حالات میں تھے، جب کہ باقی علاقے یا تو زیادہ پانی یا کم پانی والے تھے اور یہ مسلسل چھٹے سال ہے کہ پانی کے نظام میں توازن نہیں رہا