کراچی(آئی این پی )پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 4لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہے