ووٹ پر ڈاکہ عوام اور ریاست پر حملہ ہے، پاکستان میں جمہوریت نہیں ڈھونگ ہے:سیکرٹری جنرل
ضمنی لیکشن ا س حکومت کا ایک ٹیسٹ تھا‘ پولیس گردی اور فسطائیت کی انتہا ہوگئی:ملک احمد خان
لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ہماری تحریک جاری رہے گی، عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے ان پر سیاست کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ووٹ چوری کا سانحہ جس سے پاکستان گزر رہا ہے ریاست اور عام آدمی کے درمیان ووٹ رشتہ ہے، ہم ایسے ملک میں تو نہیں جہاں ڈکٹیٹر بیٹھا ہو، آٹھ فروری کو آئین پر حملہ ہوا اور کل پھر ڈاکا ڈالا گیا، ووٹ پر ڈاکا عوام اور ریاست پر حملہ ہے، پاکستان میں جمہوریت نہیں ڈھونگ ہے، ڈکٹیٹر شپ نے لبادہ اوڑھ رکھا ہے عدلیہ آزاد نہیں ہے کوئی جج آزاد نہیں ہے، سچ کو دیکھنے کی ہمت نہیں اس نظام میں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حق کی آواز بلند کرنا ہمارا فریضہ اس کو ہم ادا کر رہے ہیں، کل ڈاکا سمبڑیال کے عوام پر نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام پر تھا‘بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں گے ان پر سیاست کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ کل کا ایک الیکشن ٹیسٹ تھا اس حکومت کا، کل پولیس گردی اور فسطائیت کی انتہا ہوگئی، کل ہمارے لوگوں کو گھسیٹ کر باہر نکالا گیا، کل انہوں نے بوگس ووٹ ڈالے ہیں، کل میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر تھا جہاں ہمارا ریشو 20 فیصد تھا، نتیجہ آیا تو بی بی نے اپنے فوت ہونے والے والد سے بھی 20 ہزار زائد ووٹ لیے، کل پوری کوشش کی گئی کے فساد کروایا جائے، ہم پر لاٹھی چارج ہوا، کل پنجاب کے تمام اسٹیک ہولڈرز وہاں موجود تھے ہم نے بتایا کے ہم ایک منظم جماعت ہیں