متحد ہونا ضروری، اتحاد میں بانی کو بھی شامل کریں: سلمان اکرم راجہ

پا ک بھارت کشیدگی میں ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دشمن آنکھیں دکھا رہا ہے
  ٹورنٹو (آئی این پی )پی ٹی آئی   سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے   دشمن ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے، اس لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس اتحاد اور نظام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شامل کریں، انہیں وہ مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں  ٹورنٹو میں   ایک انٹرویو  اور  تحریک انصاف او آئی سی کینیڈا کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے   خطاب  کرتے ہوئے کیا ۔   انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے  مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں تاکہ قوم یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے۔