پریذائیڈنگ افسر فرار ہوگیا، پولیس نے ٹھپے لگائے، دنیا کیا چہرہ دیکھا رہے ہیں ؟اپوزیشن رہنما
ن لیگ کامیدوار انتخاب جیت جاتا تو آر اوز کو ڈبے اٹھا کر بھاگنے کی ضرورت پیش نہ آتی:اسد قیصر
اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے کہا ہے کہ سمبڑیال انتخابات میں ن لیگ والے بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے،ر پریذائیڈنگ افسر فرار ہوگیا، پولیس نے سرعام ٹھپے لگائے، ہم دنیا کو اپنا کیا چہرہ دیکھا رہے ہیں ؟ ،میڈیا سے گفتگو انہوںنے کہا کہ سمبڑیال میں جو کچھ ہوا انتہائی شرمناک تھا ،ن لیگ والے بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے اور پریذائیڈنگ افسر فرار ہوگیا، پولیس نے سرعام ٹھپے لگائے، ہم دنیا کو اپنا کیا چہرہ دیکھا رہے ہیں ؟ آر او کے دفتر کو بھاری نفری کے ذریعے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، ہمارے لوگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، ملک میں اس وقت جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، عملًا مارشل لا نافذ ہے،اڈیالہ جیل کے باہر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمبڑیال کا انتخاب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے بھاری اکثریت سے جیتا ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کے باوجود ن لیگ انتخاب میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔مسلم لیگ کے امیدوار اگر انتخاب جیت جاتا تو آر اوز کو ڈبے اٹھا کر بھاگنے کی ضرورت پیش نہ آتی ، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ جو سمجھ رہے تھے کہ اس طرح کے حربوں سے تحریک انصاف کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔ کل کے انتخاب نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف کسی صورت کمزور نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے