عید الاضحی کی تعطیلات 6 سے 9 جون تک ہوں گی،نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات 6 جون سے 9 جون تک ہوں گی۔