لاہور (آئی این پی ) پنجاب حکومت نے بھی عید الاضحی کیلئے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں بھی 6جون سے 9جون تک تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ سرکاری ملازمین اور عوام کو عید کی خوشیوں کو بہتر انداز میں منانے اور اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔