سعودی سٹاک مارکیٹ میں عید الاضحی پر 6 چھٹیاں ہوں گی

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ (تداول)  میں عید الاضحی پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔دنیا بھر کے مسلمان ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحی مناتے ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں 5 جون حج ہوگا جبکہ مملکت میں 6 جون کو عیدالاضحی منائی جائے گی