سبرینا کارپنٹر اور پیئرو ہنکاپی کے تعلقات کی افواہیں، سوشل میڈیا پر بحث شدت اختیار کر گئی

سبرینا کارپنٹر اور پیئرو ہنکاپی کے تعلقات کی افواہیں، سوشل میڈیا پر بحث شدت اختیار کر گئی

امریکی گلوکارہ سبرینا کارپنٹر اور ایکواڈور کے فٹبالر پیئرو ہنکاپی کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب سبرینا کارپنٹر کو گزشتہ ہفتے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ایکواڈور اور جرمنی کے ورلڈ کپ میچ کے دوران ایکواڈور کی ٹیم کی حمایت کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے مبینہ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔تاہم سبرینا کارپنٹر اور پیئرو ہنکاپی دونوں نے خود کو سنگل قرار دیا ہے اور اپنے درمیان کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔دوسری جانب پیئرو ہنکاپی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں تنازع کا شکار بھی ہوئے، جہاں میکسیکو کے خلاف میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں وی اے آر (VAR) کی مداخلت کے بعد ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔واضح رہے کہ سبرینا کارپنٹر کا نام ماضی میں بیری کیوگھن، جوشوا باسٹ اور شان مینڈیز سمیت کئی معروف شخصیات کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔