چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا فوری آغاز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوں گے، جبکہ پاکستان 22 برس بعد اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور شدہ فنڈز مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے، جنہیں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، لاجسٹکس، افتتاحی و اختتامی تقریبات اور دیگر انتظامی امور پر خرچ کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا، جو ایونٹ کی تمام تیاریوں اور انتظامات کی نگرانی کرے گا۔