عثمان خان فرانس میں کامیاب، ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی

عثمان خان فرانس میں کامیاب، ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی

پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان نے فرانس میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل تھری اسٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 عثمان خان نے اپنے گھوڑے ایڈن آف دی ورٹ کے ساتھ سی سی آئی تھری اسٹار لانگ فارمیٹ میں 59 رائیڈرز میں مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے ایونٹ میں سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس کارکردگی کے ساتھ عثمان خان نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ایشین گیمز کے لیے درکار کم از کم اہلیت کا معیار حاصل کر لیا۔تین روزہ ایونٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میزبان فرانس پہلے نمبر پر رہا۔ بھارت کے رائیڈر آشیش لمائے نویں نمبر پر رہے۔ عثمان خان نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔