بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے داناسر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔