سوات کے علاقے کبل، منجہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی طور پر حکام نے حادثے کی وجہ ڈرائیور کی تیز رفتاری قرار دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔