موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ،خاتون جاں بحق

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)جی ٹی روڈ چونگی نمبر 6 پر موٹر سائیکل اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ چونگی نمبر 6 کے قریب موٹر سائیکل اور منی ٹرک میں ٹکر سے موٹر سائیکل سوار35 سالہ شمائلہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر یاسین محفوظ رہا، جو کہ چک نمبر 6/4-L کے رہائشی بتائے گئے ہیں،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیم نیلاش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔