افغانستان میں بارودی سرنگیں شہریوں کے لیے مسلسل خطرہ، اوچا کی تشویشناک رپورٹ

افغانستان میں بارودی سرنگیں شہریوں کے لیے مسلسل خطرہ، اوچا کی تشویشناک رپورٹ

افغانستان میں بارودی سرنگوں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے باعث شہریوں کی جانیں مسلسل خطرے میں ہیں۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاریِ انسانی امور (اوچا) کی تازہ رپورٹ میں اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوچا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں ہر ماہ اوسطاً 50 افراد بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کا شکار ہو کر ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے متاثر ہونے والوں میں تقریباً 80 فیصد بچے شامل ہیں۔ جنوری سے مئی کے دوران 175 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں 75 فیصد بچے تھے۔اوچا کے مطابق بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعتبار سے افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تقریباً 30 لاکھ افغان شہری ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو بارودی سرنگوں یا دیگر دھماکہ خیز مواد سے متاثرہ زمین کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں واقع ہیں، جس کے باعث ان کی روزمرہ زندگی اور نقل و حرکت مسلسل خطرات سے دوچار رہتی ہے۔