جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی ، ڈومیسٹک روٹس پر جہازوں کے ٹکٹ سستے ہو گئے

اسلام آباد(آئی  این پی )جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے ڈومیسٹک روٹس پر جہازوں کے کرائے  کم ہو گئے۔ اسلام آباد سے کوئٹہ کا یک طرفہ ٹکٹ کم سے کم 16 ہزار 770 اور زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 890 روپے ہو گیا۔ لاہور سے کوئٹہ کا فضائی کرایہ کم سے کم 12 ہزار 20 اور زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 140 روپے ہو گیا۔ کراچی سے کوئٹہ کم سے کم کرایہ 13 ہزار 603 اور زیادہ سے زیادہ 44 ہزار روپے ہو گیا۔ تمام کرایوں میں فیول سرچارج ایوریج 7 ہزار 840 روپے الگ سے شامل ہوں گے۔