جیٹ فیول مہنگا ، فضائی کرایوں میں بھاری اضافے کا خدشہ

جیٹ فیول کی قیمت 188.93 ے بڑھ کر 342.32  فی لیٹر ہوگئی
ڈومیسٹک کے لیے بیس  اور بین الاقوامی روٹس پر تیس فیصد تک اضافہ ہوگا 
اسلام آباد (آئی این پی) خلیجی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ڈیڑھ درجن سے زائد ایئر لائنز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کرلی۔جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 342.32 روپے فی لیٹر ہوگئی جس کے باعث ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کے فضائی کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔پی ایس او ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد جہازوں کے استعمال میں ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت  میں 153 روپے 39 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملکی و غیر ملکی ایئر لائینز نے کرایوں میں اضافے کی تیاری مکمل کرلی ہے