مہنگا جیٹ فیول، پی آئی اے نے کئی اہم بین الاقوامی روٹس پر آپریشن معطل کردیا

کراچی(آئی این پی )   مشرقِ وسطی کے بحران اور بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر پی آئی اے نے اپنے مالی نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک نیا ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافے کے بعد اب کچھ سخت فیصلے ناگزیر ہو گئے ہیں۔پی آئی اے نے اپنے کئی اہم بین الاقوامی روٹس پر آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بیجنگ کے لیے پروازیں 11 اپریل اور کوالالمپور کے لیے 14 اپریل سے معطل کر دی جائیں گی۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ تمام خلیجی ممالک کے لیے آپریشن اپریل کے آخر تک معطل رہے گا جبکہ متحدہ عرب امارات کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد کو کم کر کے صرف 16 تک محدود کر دیا گیا ہے۔