یورپ میں مئی سے جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ، فضائی ٹکٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان

برسلز(آئی این پی)یورپ میں مئی  کے مہینے سے جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے پر فضائی ٹکٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔یورپی ایئر لائنز کے مالکان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جنگ جاری رہی تو مئی سے یورپ میں جیٹ فیول کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جنگ کے اثرات کے باعث مئی اور جون میں 25 فیصد فیول سپلائی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے