مولانا فضل الرحمان کو 200 فیصد دوست سمجھتا ہوں:خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)حکومت اور جے یو آئی کے مابین برف پگھلنے لگی،پرانے تعلقات اور دوستی موجودہ تلخی پر غالب آگئی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمن کو دو سو فیصد دوست قرار دے دیا ۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف سے جب استفسار کیا گیا  مولانا فضل الرحمن آپ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں تو خواجہ آصف نے کہا  مولانا فضل الرحمان کو دو سو فیصد دوست سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا  مولانا فضل الرحمان سے تعلق بہت پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کسی سے تعلق بگاڑتی نہیں ہے۔