لاہور، کوئٹہ، پشاور(آئی این پی )ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے کم از کم 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔سوات میں سیف اللہ جھیل میں کشتی ڈوب گئی جس سے 6 سیاح دم توڑ گئے،لاشیں نکال لی گئیں، ایک لاپتہ خاتون کی تلاش جاری ہے، جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔اٹک میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنے سے2 بچے جاں بحق اور4زخمی ہو گئے، دیربالا میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کی 20 طالبات زخمی ہوگئیں۔ژوب میں بارش کے دوران چھتیں گرنے سے خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، گنجیال قائد آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے شہری دم توڑ گیا