سکردو سے گلگت جانیوالی کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کھائی سے نکال لیا
سکردو(خصوصی رپورٹ) سکردو سے گلگت جانے والی کار گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق روندو میں شاہراہ بلتستان پر شوت نالے کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، کار میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو کھائی سے نکال لیا ۔ریسکیوذرائع کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔