داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کاشکا رہوگئی،مقامی افراد کی مدد سے لاشیں نکال لیں،ریسکیو حکام
مانسہرہ(خصوصی رپورٹ) داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔قراقرم روڈ پر سی ایس 9کے مقام پر تحصیل داسو میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔امدادی ادارے 1122کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس موقع پر روانہ ہوگئی ۔ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔امدادی ادارے کے مطابق اپرکوہستان اہل کاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو منتقل کردیا۔