سکیورٹی پر3ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیتے رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)4محرم الحرام کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت میں 400 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ17 عزاداری جلوس بر آمد ہوئے۔ترجمان پولیس کے مطابق مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر3ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیتے رہے4 محرم الحرام پر شہر میںمنعقد ہونے والی مجالس عزاء میں اے کیٹیگری کی45،بی کیٹیگری کی 272 اور سی کیٹیگری کی83مجالس شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران قیام ِ امن کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لائوڈ سپیکر ایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات ِ کار اور روٹس کی پابندی پر عملدرا?مد یقینی بنایا جا ئے گاخواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں اورکنٹرول رومز سے مجالس و جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے حالیہ بارشوں کے پیش ِ نظرمجالس و جلوسوں کے راستوں کو انتظامیہ کی مدد سے بحال رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یوسمیت لاہور پولیس کے تمام ونگز ا?پس میں بہترین کووارڈینیشن رکھیں۔