گھریلو ناچاقی :نوجوان نے خودکشی کر لی

 پرانا کاہنہ کا رہائشی شفیق روز روز کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ تھا،پھندے سے جھول گیا،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں گھریلو ناچاکی پر 30 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے پرانا کاہنہ کے رہائشی 30 سالہ شفیق نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ کا نتیجہ ہے۔