کراچی: فیفا کلب ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے اطالوی کلب یوونٹس کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
فیصلہ کن گول: گونزالو گارشیا کا ہیڈر
میچ میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں دوسرے ہاف کے آغاز میں گونزالو گارشیا نے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کے شاندار کراس پر ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔یہ گول میچ کا واحد اسکور ثابت ہوا اور ریال میڈرڈ کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کوششیں ناکام، ایمباپے کا ڈیبیو
یوونٹس کی جانب سے رینڈال کولو موآنی نے گول کے لیے کئی بار کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی۔دوسری جانب کیلیان ایمباپے نے 68ویں منٹ میں گارشیا کی جگہ میدان سنبھالا اور یوں کلب ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو بھی کیا، لیکن انہیں گول کرنے کا موقع نہیں ملا۔
ریال میڈرڈ کا اگلا ہدف
کوارٹر فائنل تک رسائی کے بعد ریال میڈرڈ اب اگلے مرحلے میں مزید سخت مقابلوں کے لیے تیار ہے، جہاں ٹیم کی نظریں ٹائٹل پر جمی ہوئی ہیں۔