کراچی(آئی این پی )سندھ میں کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کی خدمات ختم کردی گئیں، محکمہ صحت سندھ نے 79دن کے معاہدے پر تعینات 279میڈیکل افسران، غیر ایس پی ایس سی ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون میڈیکل افسران کی فہرست میں درجنوں ڈاکٹرز شامل ہیں، ڈاکٹرز ڈی ایچ او کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر تعینات افسران کی مزید ضرورت نہیں، ڈاکٹرز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے 30جون سے قبل مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔