عائشہ حادثے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی، جسم 42 فیصد تک جھلس گیا تھا
راولپنڈی (آئی این پی )مری اسکول وین حادثے میں زخمی ہونے والی 14 سالہ لڑکی عائشہ دوران علاج دم توڑ گئی۔عائشہ حادثے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی، جس کا جسم 42 فیصد تک جھلس گیا تھا، انہیں تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا تھا۔عائشہ کے جاں بحق ہونے پر علاقے میں غم کی فضا ہے، جبکہ اہل علاقہ نے مری میں برن یونٹ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔