سٹاک مارکیٹ نے117610پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح کوچھولیا

 کراچی (آئی این پی )پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اڑھائی ماہ بعد بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے دوران ٹریڈنگ میںچھ سو سے زائدپوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو سٹاک مارکیٹ نے117610پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح کوچھولیا،ہنڈرڈ انڈیکس کی609پوائنٹس بڑھ کر117610پوائنٹس پرٹریڈ کررہی ہے۔