اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش پر بھرپور مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

 لاہور(خصوصی رپورٹر)جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے‘ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا مافیا پہلے چینی برآمد کرتا ہے اور پھر درآمد کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ،جاگیردار ٹیکس نہیں دے رہے۔ حکومت اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے، حکومت کو اب مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ آئینی بنچ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں عدلیہ سمیت تمام اداروں پر قبضہ جمانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مولانا فضل الرحمن اگر اپنے آپ کو اپوزیشن سمجھتے ہیں تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔انہوں نے کہا مخصوص نشستوں کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے ‘  انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز لاگو کئے گئے اور عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے کہنے پر سب کچھ کیا گیا حکومت کو چاہیے تھا  سرکاری اخراجات میں کمی لاتے صدر  اور وزیر اعظم ہاوس کے بجٹ میں کمی کرتے  مگر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ بڑھا دیا ہے جس کی ہم   شدید مخالفت کر تے ہیںیہ کسی صورت قبول نہیں  ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتیں فوری کم کی جائیں