فضائی آلودگی میں اضافہ: لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہر کے طور پر سامنے آیا

فضائی آلودگی میں اضافہ: لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہر کے طور پر سامنے آیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہوگیا ہے اور اب یہ شہر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

لاہور کی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 663 تک پہنچ چکی ہے۔ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں سید مراتب علی روڈ 1165، ویلنشیا ٹاؤن 908، اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سی ای آر پی آفس 906، اڈا پلاٹ 902، جوہر ٹاؤن 902 اور ایم ایم عالم 730 ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور میں 6 جنوری تک بارش کے امکانات ہیں، جو شہر کی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔