لاہور ( کرائم رپورٹر )بلدیہ عظمیٰ کے یونین الیکشن میں خدمت گروپ حقیقی نے چاند کے نشان پر جیت حاصل کر لی۔ بابر ڈوگر 16سو 47 ووٹ لیکرصدر منتخب ہو گئے۔ الیکشن ریٹرننگ آفیسر مطیع الرحمن کے مطابق الیکشن میں کل 2624 ووٹ کاسٹ ہوئے۔چاند 1647 ،ببر شیر کے نشان پر 961 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ٹکا خان گروپ کیصدر کے امیدوار گل نواز خان سواتی ہار گئے۔