پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

 ان کی وفات پر سیاسی شخصیات کی جانب سے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔نیئر بخاری کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے اسلام آباد کے مل پور مری روڈ کے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔نیئر بخاری کے لئے یہ ایک نہایت مشکل وقت ہے اور ان کی پارٹی کے رہنما، کارکنان اور عوامی شخصیات ان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں شریک ہیں۔