دونوں خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت پچاس پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ملٹری انٹیلیجنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 50، 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے بدنامِ زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کر دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دونوں خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت پچاس پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ اندھڑ گینگ سے تعلق رکھنے والے ان خطرناک ملزمان نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیاڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے اس کامیاب کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آخری ڈاکو کے سرنڈر ہونے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کے مطابق ریاستی رٹ قائم رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اور حساس ادارے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔