دوسری جنگ عظیم چین اور امریکہ نے مل کر امن کیلئے لڑی: چینی صدر

دونوں ممالک کے عوام کی دوستی خون اور آگ کے امتحان پر پورا اتری:شی جن پھنگ
    بیجنگ(یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے امریکہ کے واشنگٹن اسٹیٹ  کے متعدد  مڈل  اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں کو نئے سال کی مبارکباد کے کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا  2025 جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران چین اور امریکہ نے مل کر امن اور انصاف کے لیے جنگ لڑی اور دونوں ممالک کے عوام کی دوستی خون اور آگ کے امتحان پر پورا اتری۔ امید ہے کہ چین اور امریکہ کے نوجوان ''اگلے پانچ سالوں میں تبادلے اور مطالعے کے لئے 50 ہزار  امریکی نوجوانوں کو چین مدعو کرنے'' کے پروگرام میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں گے