چین اور امریکہ دونوں عظیم ملک ہیں: چینی نا ئب صدر

دونوں مما لک اپنے اپنے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں: ہا ن زنگ
    واشنگٹن (یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زنگ نے واشنگٹن میں امریکہ کے نومنتخب نائب صدر جیمز وینس سے ملاقات کی۔پیر کے روزہان زنگ نے  صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نومنتخب صدر ٹرمپ کے لئے مبارکباد کا پیغام دیا  اور وینس کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ہان زنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ دونوں عظیم ملک ہیں، اور   چینی اور امریکی عوام دونوں ہی عظیم اقوام ہیں۔ ہم اس وقت اپنے اپنے ترقیاتی اہداف اور خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ جب تک دونوں فریق باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے اصولوں پر گامزن رہیں گے