پنجاب پبلک سروس کمیشن کاخصوصی افراد کواضافی وقت دینے کافیصلہ

شناختی کارڈ نہ ہونے پر ڈومیسائل موجود ہونے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی

لاہور (آن لائن)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے خصوصی افراد کو تحریری امتحانات میں اضافی وقت دینے سمیت شناختی کارڈ کے معاملے میں بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ خصوصی افراد کو 1 گھنٹے 30 منٹ والے تحریری امتحان میں 15 منٹ اضافی وقت ملے گا جبکہ 3 گھنٹے والے امتحان میں انہیں 30 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔اگر کسی امیدوار کے پاس شناختی کارڈ نہیں لیکن وہ ڈومیسائل کا حامل ہے تو اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ اسی طرح جن امیدواروں کا شناختی کارڈ چھ ماہ سے کم عرصے کے لیے ایکسپائر ہو، انہیں بھی مشروط طور پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔