دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز ‘سی ٹی ڈی کواضافی ایک ارب90کروڑدینے کی منظوری

اضافی فنڈز سے ڈیجیٹل میڈیا مانیٹرنگ سافٹ ویئرز، اوپن سورس انٹیلی جنس سسٹم اور جدید آلات کی خریداری کی جائے گی
 10سال پرانی بم پروف گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی‘ پانچ ہائی روف کرائم وین وہیکلز بھی خریدی جائیں گی
لاہور (کرائم رپورٹر)دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کی استعداد بڑھانے کے لیے کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کو 1 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کے اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ذرائع کے مطابق یہ اضافی فنڈز رواں مالی سال میں سی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ پر منظور کیے گئے ہیں۔ان اضافی فنڈز سے ڈیجیٹل میڈیا مانیٹرنگ سافٹ ویئرز، اوپن سورس انٹیلی جنس سسٹم اور جدید آلات کی خریداری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 سال پرانی بم پروف گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ پانچ ہائی روف کرائم وین وہیکلز بھی خریدی جائیں گی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹرک کو اپگریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سی ٹی ڈی کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جا سکے۔