راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل پارٹی کو قیدیوں کی رہائی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک مقدمے کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2 اراکین نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر علی ظفر اور سلیمان اکرم راجا شامل تھے، مذاکرات سے قبل حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی